کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا، 22 افراد جاں بحق


زخمیوں کو قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 22 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمیوں کو قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS