نیلم منیر کے بعد اقراءعزیز کی گاڑی میں بنائی گئی ویڈیو وائرل


نیلم منیر کے بعد اقراءعزیز کی کار میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، نوجوانوں نے دلوں پر ہاتھ رکھ لئے

اقراءعزیز نے اپنی شخصیت اور حسن سے کبھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور بہت کم وقت میں اپنی مہارت اور ٹیلنٹ سے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا اور مشہور گانے ’لونگ لاچی‘ پر اپنی ادائیں دکھائیں جس پر مداح بھی دیکھتے ہی رہ گئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح بھرپور پیار نچھاور کرنے میں مصروف ہیں۔

Facebook Comments HS