چاند نواب تحریک انصاف کے جلسے میں کس کے ساتھ لڑ پڑے؟


چاند نواب کا ایک اور ”شاہکار“ سامنے آ گیا، انتخابی مہم کی رپورٹنگ کے دوران ساتھ کھڑے اس شخص نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ چاند نواب غصے میں آ گئے، دیکھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

 چاند نواز اس وقت سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے جب عید کے موقع پر شہریوں کی آبائی علاقوں کی واپسی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا۔

وہ کلپ اس قدر وائرل ہوا کہ پھر سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں نواز الدین صدیقی نے ان کا کردار نبھایا اور پھر چاند نواز واقعی ”چاند“ بن گئے۔ کچھ روز قبل ان کی ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جب وہ کراچی میں ’پان‘ کے حوالے سے رپورٹنگ کر رہے تھے مگر اب ان کا جو ’شاہکار‘ سامنے آیا ہے وہ دیکھنے لائق ہے۔

اس مرتبہ چاند نواب نے پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کا ’بیڑہ‘ اٹھایا اور رپورٹنگ کرنے پہنچ گئے مگر ریکارڈنگ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک ٹائیگر نے ان کیساتھ ایسا ’کھلواڑ‘ کر دیا کہ وہ اپنی ’روانی‘ کھو بیٹھے اور ’ٹائیگر‘ کو کھری کھری سنا ڈالیں۔

Facebook Comments HS