بلاول بھٹو کے حلقے میں کریکر حملہ


بلاول بھٹو کے حلقے میں کریکر حملہ، 3 افراد زخمی

لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقے این اے 200 میں پی پی کے کیمپ کے  قریب  کریکر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں3افرادزخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپاڑٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں  شاہ محمد ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن کوسیکورٹی حکام نے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمد ہائی اسکول پرپولنگ کاعمل روک دیاگیاہے، کمشنر اورڈی آئی جی دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہےکہ این اے 200 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑرہے ہیں۔

اس سے قبل صوابی میں حلقہ پی کے47 نواں کلی میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کاکارکن جاں بحق اور 2 افرادزخمی ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).