خواجہ سعد رفیق کی ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور
ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔ ن لیگی رہنما کی درخواست پر ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 131 پر پی ٹی آئی چیئرمین نے84 ہزار 313 اور ن لیگی امیدوار نے 83ہزار 633 ووٹ لئے ہیں، اس طرح دونوں امیدواروں کے درمیان 680 ووٹوں کا فرق ہے ۔


