پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ منگنی کرلی


ہالی ووڈ کی ہندوستانی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔ ایک معروف امریکی میگزین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ اداکارہ نے 25 سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایتکار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے جس میں انہوں نے ذو معنی انداز میں فلم بھارت سے پریانکا کے آؤٹ ہونے کی خبر دی ہے۔