ن لیگ کے ہارنے کی ایک اور ٹیکنیکل وجہ سامنے آ گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے گئے ہیں۔
آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے حلف نہ اٹھانے اور دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سیاسی جماعتیں تو تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات عائد کر رہی ہیں مگر اب بیلٹ پیپرز کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کی وجہ سے نہیں بلکہ جہالت کی وجہ سے ہاری ہے کیونکہ ان کے ووٹرز بیلٹ پیپر پر ایسے کام کرتے رہے کہ ووٹ ہی مسترد ہو گئے۔



