میرا سگا باپ اشرف خان میرے چھ میں سے تین بچوں کا والد ہے؛ خاتون نے بستر مرگ پہ انکشاف کر دیا


 ’میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرے باپ نے۔۔۔‘ بستر مرگ پر پاکستانی خاتون نے اپنے باپ کے بارے میں شوہر کو ایسی شرمناک ترین بات بتادی جو کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کرسکتا تھا، فوراً ڈاکٹر کے پاس گیا اور۔۔۔

ایک بیٹی کے لئے باپ سے بڑھ کر اس کی عزت کا محافظ کون ہو سکتا ہے. اس دنیا میں ایسے سفاک درندے بھی پائے جاتے ہیں جو اپنی ہی بیٹی کی عزت نوچ لیتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری اشرف خان بھی ایک ایسی ہی شرمناک مثال ہے، جس نے اپنی بیٹی کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا، حتٰی کہ اس کے تین بچوں کا باپ بن گیا۔

دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق یہ اندوہناک انکشاف اس بدقسمت خاتون نے خود کیا، اس وقت جبکہ وہ بستر مرگ پر پڑی تھی۔ موت سے پہلے اس نے اپنے شوہر کو بتایا کہ اس کا والد ایک عرصے تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا لیکن وہ خوف اور شرم کے سبب کسی سے اس ظلم کا تذکرہ نہیں کر پائی۔ اس نے بتایا کہ ان کے چھ بچوں میں سے تین کا والد اس کا اپنا باپ ہے۔

یہ المناک انکشاف سامنے آیا تو خاتون کے شوہر نے خاموشی سے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور اپنے بچوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا۔ اس کی اہلیہ کی بات درست تھی۔ وہ جن تین بچوں کو اپنے سمجھ کر پالتا رہا تھا وہ اس کے نہیں تھے۔ اپنے سسر کی حیوانیت کے شواہد لے کر یہ شخص پولیس کے جا پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بریڈفرڈ کی عدالت میں اس درندے کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس کے نتیجے میں اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

https://www.independent.co.uk/news/uk/crime/man-jailed-father-daughter-children-ashraf-khan-bedford-yorkshire-a8463201.html

Facebook Comments HS