امریکہ نے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے


امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات میں پولنگ سے پہلے کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ووٹنگ سے قبل کے انتخابی عمل میں خامیوں پر تحفظات ہیں، انتخابی مہم کے دوران آزادی اظہار رائے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔پاکستانی انتخابات سے متعلق یورپی مبصرین کے موقف اور انتخابی عمل کی خامیوں پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں۔

یورپی مبصرین نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والے عوامل کی نشاندہی کی ہے۔ انتخابی مہم میں یکساں مواقع نہیں دیے گئے، یہ رکاوٹیں صاف شفاف الیکشن کیلئے حکام کے بیان کردہ مقاصد کے برخلاف تھیں۔ ہیتھر ناورٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن لڑنے کا موقع دینے پر بھی تحفظات ہیں، تاہم ان انتہار پسند عناصر کو پاکستانی عوام نے مسترد کیا جو قابل تحسین ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).