مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے زعیم حسین قادری کی حیران کن مقبولیت
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرنے والے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 اور این اے 134 میں الیکشن لڑا۔
این اے 133 میں انہیں 1953 ووٹ مل سکے جب کہ این اے 134 میں انہیں 50 ووٹ ملے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے فارم 47 کے مطابق این اے 133 سے کل 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور زعیم قادری سب سے آخری نمبر پر رہے۔
این اے 133 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مبشر اقبال نے 76,291 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45,991 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ زعیم حسین قادری اس حلقے میں سب سے آخر پر آئے اور صرف 50 ووٹ حاصل کر سکے جس کے باعث ان کی ضمانت بھی ضبط ہو گئی۔



