ڈاکٹر یاسمن راشد پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہوں گی
پاکستان تحریک انصاف نے چکوال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے فائنل کر دیا ہے۔ تاہم اس کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی کی فہرست میں پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا پہلا نمبر ہے جس کی بنیاد پر انہیں اس بڑے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد مسلسل ہر مشکل اور کڑے وقت میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور انہوں نے 2013 کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 2018 کے الیکشن میں بھی وہ ساڑھے سترہ ہزار ووٹوں کے معمولی فرق سے شکست کھا گئی ہیں۔


