بھٹو نے کہا تھا لیاری سے ہارنے پر سمجھ لینا پیپلز پارٹی ختم؛ حسن نثار
جیو کے پروگرام ’’میرے مطابق ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ الیکشن 2018 ءء کے نتائج عوام کی طرف سے خاص طرح کے لیڈر کے لئے کھلی نفرت کا اعلان ہے ۔ فضل الرحمن، اسفند یار ولی، شاہد خاقان، عابدی شیرعلی ، بلاول بھٹو وغیرہ وغیرہ اپنے اپنے حلقوں سے ہار چکے ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک دن کہا تھا کہ جس دن لیاری سے پیپلز پارٹی ہار گئی اُس دن سمجھ لینا پیپلز پارٹی ختم ہو گئی۔ یہ پیغام ہے ہمارے نوجوان نسل کی طرف سے جو بالکل واضح ہے ۔ یہ کہتے تھے خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں کیا عمران خان کہتے تھے کیا ہے میں بعض اوقات کنفیوز ہوجاتا تھا خیبرپختونخوا کی تاریخ اٹھا کے دیکھیں اور نتائج دیکھیں الیکشن کے آپ پر واضح ہوجائے گا۔پوری دنیا الیکشن پر واہ واہ کر رہی ہے اور یہ مسترد کر رہے ہیں بائیس ارب جمع کروائیں اور الیکشن دوبارہ کروالیں۔ اگر سعودی عرب نہیں تو چینی ماڈل ہی اپنا لیا جائے چین میں احتساب کرنے کا گولی کاخرچہ بھی کرپٹ افراد کی فیملی سے لیتے ہیں۔


