نواز شریف کی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی تازہ ترین رپورٹس تشویش ناک ہیں
پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جیل واپس بھیجے جانے کی خبریں درست نہیں. ان کی جیل واپسی ان کی صحت سے مشروط ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، تاہم گزشتہ رات کی شوگر، بلڈ پریشر اور ای سی جی کی رپورٹس مکمل نارمل نہیں ہیں۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی مکمل صحت یابی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی جائے گی۔
پمز کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم تین رکنی ٹیم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا چیک اپ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


