نواز شریف کو پمز سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا


سابق وزیراعظم نوازشریف کو سخت سیکورٹی میں پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اسپتال سے جیل منتقلی کا فیصلہ ان کے اصرار پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پمز اسپتال میں مزید قیام کرنا نہیں چاہتے تہے جبکہ ڈاکٹر انہیں کچھ دن اور اسپتال میں رکھنا چاہتے تھے۔ نوازشریف نے ڈاکٹروں سے کہا کہ اگر ان کا بنیادی علاج مکمل ہوگیا ہے تو جیل منتقل کردیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت ابھی بھی مستحکم نہیں اور ان کے مختلف ٹیسٹوں میں نتائج مختلف آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو مزید 3 دن اسپتال میں رکھنا چاہتے تھےتاہم انہیں اب جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف کو سینے میں تکلیف کے باعث اتوار کے روز اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے کارڈک سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔