میں روز صبح صرف سنیتا کے لیے اٹھتا ہوں
بھارتی اداکار اور پروڈیوسر انیل کپور اور ان کی اہلیہ سنیتا کپور کی ’لو اسٹوری ‘کا آغازمذاق میں کی گئی ایک کال سےہوا تھا اور اب45 سال گزرنے کے باوجود دکھ سکھ میں ساتھ نبھانے والی یہ جوڑی بھارت کی مضبوط جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی سینئر اداکارانیل کپور نےایک حالیہ طویل ترین پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ سنیتا کپور سے محبت کیسے ہوئی۔
انیل کپور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ میرے ایک دوست نے سنیتاکو میرانمبر دیتے ہوئے انہیں مجھے مذاق میں کال کرنے کو کہا۔سنیتا سے یہ میری پہلی بات چیت تھی تب میں ان کی آواز کی محبت میں گرفتار ہو گیا، بہت جلد ہم ایک پارٹی میں پہلی بار ملے جس کے بعد ہماری دوستی کا آغاز ہوا، ہم بہت اچھے دوست بن گئے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ ہم اپنی باتوں میں اس لڑکی کا ذکر کثرت سے کرتے تھے جسے میں پسند کرتا تھا، پھر اچانک وہ لڑکی میرا دل توڑ کر کہیں غائب ہو گئی ،بس پھر یہی باتسنیتا اور مجھے قریب لانے کا سبب بنی۔ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئی۔‘
انیل کپور نے بتایا کہ ’میں نے کبھی سنیتا سے اپنی گرل فرینڈ بننے کا اظہار نہیں کیا مگر وہ سمجھتی تھی، وہ ایک آزاد خیال گھرانے سے تعلق رکھتی تھی، وہ ایک بینکار کی بیٹی اور ایک کامیاب ماڈل تھی اور میں ایک بیکار شخص جس کے پاس نوکری نہیں تھی۔سنیتا نے کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ میں کون ہوں ،کیا ہوں اور کیسے کماتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ میں بسوں میں سفرکرتا تھا، ایک دفعہ مجھے بس میں آنے کے لئے ایک گھنٹہ درکار تھا اور سنیتا جلد پہنچنے کے لئے بضد تھی،اس نے مجھے ٹیکسی کرنے کو کہا مگر میرے پاس پیسے نہیں تھے،اس نے ضد کر کے مجھے ٹیکسی میں ہی بلایا اور اس کا کرایا بھی ادا کیا۔
انیل کپور نے بتایا کہ وہ اور سنیتا ہر جگہ ساتھ سفر کرتے تھے اور ایک ساتھ آگے بڑھے۔وہ مجھے ہمیشہ کہتی تھی کہ تم مجھے کبھی کچن میں جانے کو نہیں بولنا ور جب میں اسے کوکنگ کا بولتا تو وہ مجھے اس کی لاتیں کھانی پڑتیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے سنیتا سے شادی کرنے سے پہلے اپنے آپ کو کسی قابل بنانا تھا، میں اس زمانے سے بھی گزرا ہوں جب بہت جدوجہد کے بعد بھی کام نہیں ملتا تھامگر سنیتا نے ہمیشہ میری بے لوث حوصلہ افزائی کی۔جب مجھے لگا کہ میں کسی قابل ہو گیاہوں تو میں نے سنیتا سے کہا چلو کل ہی شادی کر لیتے ہیں، اور پھر نہ پرسوں ہوئی ، ہم نے اگلے دن ہی شادی کر لی۔شادی ہوتے ہی میں تین دن کے لئے شوٹ پر چلا گیا اور وہ اکیلی ہنی مون پر۔وہ مجھے مجھ سے زیادہ اچھی طرح جانتی ہے۔‘
انیل کپور نے یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہم نے45 سال اکھٹے اپنی زندگی بنائی، گھر بنایا، تین بچوں کو پروان چڑھایا اور زندگی کی اونچ نیچ دیکھی۔‘
آخر میں انہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنیتا ایک بہترین ماں ، بہترین بیوی اور ایک ایسی انسان جس کے لئے میںروز سویرے اٹھتا ہوں، پتہ ہے کیوں؟ اس لئے کیونکہ جب وہ مجھے جگانے آتی ہے تو میں کہتا ہوں ارے میں نے تمہیں کل ہی تو اتنے پیسے دیئے تھے تو وہ کہتی ہے کہ وہ سب ختم ہو گئے اور پھر میں بستر سے چھلانگ مار کر کام پر چلا جاتا ہوں۔‘

