لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہوا ہوں؛ چیف جسٹس پاکستان


این اے 60 میں ضمنی الیکشن کرانے کاحکم،آپ کی عظمت کوسلام،شیخ رشید،صدیق الفاروق کی نظرثانی درخواست خارج۔ فوٹو:فائل

عدالت عظمیٰ نے پی پی ایل کی بیرون ملک سرمایہ کاری میں بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمہ میں وزارت پٹرولیم اور پی پی ایل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیااور حکم دیا کہ مذکورہ نشست پر ضمنی انتخاب وقت پر ہونے چاہئیں۔

دوران سماعت شیخ رشید اور چیف جسٹس کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ،شیخ رشید نے کہاکہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر آپ کی عظمت سلام پیش کرتا ہوں ۔چیف جسٹس نے کہا آپ سلام پیش کرتے ہیں لوگ کہتے ہیں میں شیخ رشید سے ملا ہوا ہوں، شیخ رشید نے برجستہ جواب دیا کہ آپ میرے ساتھ نہیں قوم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں نجی کمپنی کے موبائل فون ٹاور پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پنجاب کے6 مزدوروں کے ورثا کو معاوضے سے متعلق کیس کی سماعت گست کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments HS