خاور مانیکا اور بشری بی بی کے صاحبزادے کو چھ کروڑ کی گاڑی دینے والے ارب پتی بزنس مین کے خلاف بھی عمران خان تحقیقات کروائیں؛ جاوید چوہدری

معروف کالم نگار جاوید چوہدری آج مورخۃ 02 اگست کو شائع ہونے والے اپنے کالم "وہ کام جو عمران خان کر سکتے ہیں” میں لکھتے ہیں؛
"یہ کرپشن کا سوراخ بھی بند کر دیں گے‘ میرا مشورہ ہے عمران خان اس کا آغاز اپنی ذات اور اپنے ساتھیوں سے کریں‘ یہ اپنے تمام ایم این ایز‘ ایم پی ایز اور پارٹی کے اہم عہدیداروں کے ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں کا اوپن آڈٹ کرائیں‘ اپوزیشن اور عوام دونوں آڈٹ کا حصہ ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے رہے یا جو اثاثوں کے مقابلے میں کم ٹیکس ادا کرتے رہے یا جن پر قرضے کھانے یا آف شور کمپنیاں بنانے کے الزامات ہیں آپ ان کا کڑا احتساب کریں اور آپ اپنے ان ایم این ایز کو بھی پکڑیں جنہوں نے الیکشن کے کاغذات جمع کرانے تک اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائی تھیں اور آپ اس ارب پتی بزنس مین کے خلاف بھی تفتیش کرائیں جس نے خاور فرید مانیکا کے صاحبزادے محمد موسیٰ مانیکا کو چھ کروڑ روپے کی بنٹلے گاڑی گفٹ کی۔
یہ نوجوان ابھی طالب علم ہے‘ یہ راتوں رات چھ لاکھ روپے کی گاڑی سے چھ کروڑ کی گاڑی پر کیسے آ گیا اور گفٹ دینے والے صاحب اس تحفے کے بدلے میں کیاحاصل کرنا چاہتے ہیں؟ یہ تحقیق بھی ہونی چاہیے اور مجھے محسوس ہوتا ہے عمران خان یہ بھی کرالیں گے اور یہ اپنے ارکان کے آڈٹ کی روایت بھی قائم کر جائیں گے اور اگر یہ بھی ناکام ہو گئے تو پھر اس ملک کا واقعی اللہ حافظ ہے۔”
کالم کا لنک؛ https://www.express.pk/story/1269499/268/

