آپ کی محبتوں کا شکریہ: نواز شریف نے چودھری نثار سے ملاقات کا پیغام ٹھکرا دیا


آپ کی محبتوں کا شکریہ، نواز شریف نے ملاقات کیلئے چودھری نثار کا پیغام ٹھکرادیا: آن لائن کا دعویٰ

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی۔

خبررساں ایجنسی آن لائن نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ روز  (بدھ کو) چودھری نثار علی خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ذریعے یہ پیغام نواز شریف تک پہنچایا گیا تھا کہ وہ عیادت کے لئے پمز ہسپتال حاضر ہونا چاہتے ہیں لیکن میاں نواز شریف نے یہ کہہ کر درخواست کو رد کردیا کہ آپ کی محبتوں اور نیک تمناﺅں کا بہت شکریہ۔ چودھری نثار کی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح جوئی کی کئی کوششیں کی گئی ہیں تاہم انہیں مثبت جواب نہیں مل رہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).