بیگم کلثوم نواز ہوش میں ہیں: حسین نواز


سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز ہوش میں ہیں۔ ایک بیان میں حسین نواز نے کہا کہ والدہ نے اسی روز آنکھیں کھولیں جس روز والد نوازشریف پاکستان گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز ہونٹ اور ہاتھ پائوں ہلا سکتی ہیں، وہ لوگوں کو پہچانتی ہیں۔ حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ والدہ کا علاج اب بھی جاری ہے اور وہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں ۔