عمران خان کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے؛ درخواست سماعت کیلیے منظور

عمران خان کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے، درخواست گزار کا موقف
ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمٰی کا حلف لینے سے روکنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہدا فاوٴنڈیشن کے سابق ترجمان حافظ احتشام کی طرف سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کریں گے۔
درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ عدالت عالیہ وفاقی حکومت کو امریکی عدالت سے عمران خان سے متعلق ٹیریان وائٹ کا مکمل مصدقہ ریکارڈ پیش کرنے اور ریحام خان کو الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔
Facebook Comments HS

