معصوم شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں : وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلبا اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں، وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معصوم طلبا اورشہریوں کو قتل کرنے والے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،دہشت گردوی کے خلاف جنگ میں ہم وطنوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دیں گے اورملک سے دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).