پرویز خٹک کی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان


نازیبا الفاظ استعمال کیس،پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن نے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق نا زیبا الفاظ کے استعمال کیس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے ،پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25،جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی کے 50اور پی کی64 سے کامیاب ہوئے ہیں ،پرویز خٹک کے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے،جس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فیصلے کے ساتھ مشروط کر چکا ہے جبکہ گزشتہ دنوںپرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے پرویز خٹک نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پشتو میںنازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس گھر کی چھت پر میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا دیکھتا ہوں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہاں میراثی کا بچہ رہتاہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).