چیف الیکشن کمشنر سورہے تھے؟ تین بار فون کیا جواب نہیں ملا؛ چیف جسٹس آف پاکستان


چیف الیکشن کمشنر سورہے تھے، تین بار فون کیا جواب نہیں ملا، آر ٹی ایس بیٹھ گیا، الیکشن اچھا خاصا چل رہا تھا ، کمیشن نے مہربانی کردی، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے، انتخابات کے روز میں نے چیف الیکشن کمشنر کو تین بار فون کیا،جواب نہیں ملا ، میرے خیال سے شاید وہ اس دن سو رہے تھے، آر ٹی ایس بیٹھ گیا،الیکشن اچھا خاصا چل رہا تھا الیکشن کمیشن نے مہربانی کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی عابدہ راجا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے؟ جب ہمارے پاس کیسز آئیں گے تو معلوم نہیں کیا کرینگے۔

منگل کو سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر امیدوار عابدہ راجا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن سے متعلق اہم ریمارکس دیئے کہ پتا نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے، جب ہمارے پاس کیسز آئینگے تو معلوم نہیں کیا کرینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا بھلا انتخابی عمل جاری تھا لیکن الیکشن کمیشن نے مہربانی فرما دی، میں نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے تین دفعہ رابطہ کیا کوئی جواب نہیں آیا، میرے خیال سے شاید وہ اس دن سو رہے تھے، اس روز تو ان کاسسٹم ہی نہیں چل رہا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).