عمران خان کے یار کہتے ہیں کہ ہوٹل میں کھانا بھی کھائیں تو پیسے ہم دیتے ہیں؛ مولانا خادم رضوی


”جیت کے بعد عمران خان کا چہرہ مرجھایا ہوا ہے کیونکہ۔۔۔“ مولانا خادم حسین رضوی ’کھل‘ کر سامنے آ گئے، الیکشن میں دھاندلی سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انہیں اتنا مینڈیٹ مل جائے گا اور ان کے چہرے بھی اسی لئے اڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے ’یار‘ کہتے ہیں کہ ہوٹل میں بھی کھانا کھائیں تو پیسے ہم دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران علامہ خادم حسین رضوی سے سوال کیا گیا کہ چوری کا الزام اس پر لگایا جاتا ہے جسے فائدہ ہو۔ عام انتخابات کی صورتحال کے مطابق فائدہ پی ٹی آئی کو ہوا تو آپ کے خیال میں الیکشن کمیشن نے آپ کا مینڈیٹ چوری کیا تو پھر تحریک انصاف بھی اس کی برابر کی ذمہ داری ہے؟

علامہ خادم حسین رضوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان بیچاروں کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انہیں اتنا مینڈیٹ مل جائے گا، ان کے چہرے بھی اسی لئے اڑے ہوئے ہیں حالانکہ جتنا انہیں مینڈیٹ ملا ہے، ان کے چہرے تو چمکنے چاہئیں تھے۔ اب عمران خان یا تو اس بات پر پریشان ہیں کہ اتنی بڑی ذمہ داری ان پر ڈالی جا رہی ہے جو وہ اٹھا نہیں سکتے۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان کے ’یار‘ بھی کہتے تھے کہ اگر وہ ہوٹل میں بھی کھانا کھاتا ہے تو پیسے نہیں دیتا اور اٹھ جاتا ہے، اس کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ہوٹل سے کھانا کھائیں تو پیسے بھی دیتے ہی، ساری زندگی اس کے یاروں نے پیسے دئیے، یا تو عمران خان اس بات پر پریشان ہے کہ اتنی بھاری ذمہ داری مل رہی ہے جو میں نبھا نہیں سکتا یا پھر اس بات پر پریشان ہے کہ زبردستی اتنا مینڈیٹ دیدیا گیا ہے، عمران خان کو خود ہی اس کی وضاحت کرنی چاہئے، ہمارے ساتھ جتنی زیادتی ہوئی ہے، ہمارے چہرے مرجھائے نہیں اور ابھی تک سلامت ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).