لندن سے اغوا کر کے زبردستی سیکس ورکر بنا دیا


زبردستی سیکس ورکر بننے پر مجبور

اینا کو گرفتار ہونے پر خوشی تھی اور اسے محسوس ہوا کہ پولیس بالآخر اسے رہا کر دے گی کیونکہ وہ متاثرہ ہے لیکن انھوں نے نہیں سنا۔ چاروں خواتین نے رات تھانے کے سیل میں گزاری اور اگلے دن انھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک وکیل نے بتایا کہ سماعت مختصر ہو گی اور ان پر قحبہ خانہ چلانے کا الزام عائد کیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا اور کے چند گھنٹوں بعد رہا کر دیا جائے گا۔ وکیل کے مطابق یہ کوئی بڑی چیز نہیں بس معمول کی کارروائی ہے۔ جب اینا عدالت سے باہر نکلی تو ان کی جان میں جان آئی اگرچہ انھیں معلوم تھا کہ کہیں بھی نہیں جا سکتی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی رقم تھی۔ اینا کو موقع نہیں ملا اور ان کو پکڑنے والے باہر انتظار میں تھے اور گاڑی کے دروازے کھلے تھے۔

رومانیہ میں ان کی والدہ نے خبریں دیکھیں کہ آئرلینڈ میں خواتین قحبہ خانے چلاتے ہوئے پکڑی گئی ہیں اور ان کی بیٹی بھی اس میں شامل ہے۔ ایک موقعے پر اینا نے خود تصاویر دیکھی تھیں جو مردوں نے ان کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی تھیں جس میں کئی میں وہ برہنہ تھیں اور بعض میں ان کے جسم پر خراشوں کے نشانات تھے۔ اس کے ساتھ میں لکھا گیا تھا کہ کس طرح اینا نے اپنی زندگی کو بہتر کیا اور آئرلینڈ میں سیکس ورکر کے طور پر کام کرتے ہوئے رقم بنائی۔ اس طرح کے کئی جھوٹ لکھے گئے۔

نہ صرف ان کی والدہ نے وہ تصاویر دیکھی تھیں بلکہ ہمسایوں نے انھیں دیکھا تھا اور اینا کے دوستوں نے بھی دیکھا تھا۔ کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کو اٹھایا گیا اور مرضی کے بغیر رکھا جا رہا تھا۔ پہلے تو ان کی والدہ نے کچھ کرنے کی کوشش کی لیکن جب ان کی والدہ نے فون کیا تو اینا کی طرف سے کبھی بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ ’میری والدہ رومانیہ میں پولیس کے پاس گئیں لیکن پولیس نے کہا کہ وہ اس عمر میں ہے جہاں اپنی مرضی سے فیصلے کر سکتی ہے اور وہ جو چاہے کر سکتی ہے۔‘

آخر کار فیس بک نے غیر مناسب تصاویر پر ان کا اکاؤنٹ حذف کر دیا جس کے بعد اگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کو تلاش یا دیکھ نہیں سکتا تھا کیونکہ سے ان کا وجود ختم ہو چکا تھا۔ پولیس کے چھاپے کے بعد چاروں لڑکیوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں مختلف فلیٹس اور ہوٹلوں میں رکھا جانے لگا لیکن ان کی زندگیاں ویسے ہی بدتر ہی رہیں۔ ان کا ہر وقت دن رات استحصال ہوتا رہا۔

اینا نے سوچا نہیں تھا کہ ان کے لیے زندگی مزید مشکل ہو جائے جب تک انھوں نے سوچا کہ انھیں مشرق وسطیٰ بھیجے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اس پر اینا کو اب یہاں سے نکلنا تھا۔ اینا کے بقول انھیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس جگہ پر موجود ہیں لیکن وہ جانتی تھی کہ مشرق وسطیٰ سے اچھا موقع یہاں بیلفاسٹ، ڈبلن یا کسی اور جگہ سے بھاگنے کا ہو گا۔

تو اینا نے خاتون کی چپل پہنی اور دروازہ کھولا اور وہ جانتی تھی کہ انھیں جلدی جلدی اور بہت خاموشی سے باہر نکلنا ہے کیونکہ کئی ماہ سے انھوں نے کبھی دوڑ نہیں لگائی تھی اور نہ ہی اپنی ٹانگوں کے پٹھوں پر زیادہ زور ڈالا تھا لیکن اب انھیں جلدی سب کرنا تھا۔ جس چیز نے انھیں بچایا وہ یہ تھا کہ کبھی کبھار مرد فلیٹ پر آنے کی بجائے کہتے کہ انھیں اپنی جگہ پر پہنچایا جائے اور اینا کے لیے اس طرح کی فون کالز بہت خوفزدہ کر دینے والی ہوتی تھیں۔

اینا کے بقول آپ نہیں جانتے تھے کہ کس مزاج کا شخص آپ کا منتظر ہے اور آپ کے ساتھ کیا کرے گا لیکن جب بھی میں فلیٹ سے باہر دوسری جگہ جانے کے لیے نکلتی تو ذہن میں نقشہ بنانے کی کوشش کرتی کہ اس وقت کہاں ہوں۔ جس میں عمارتوں، سڑکوں کے نشانات اور پاس سے گزرتی والی چیزوں کو ذہن نشین کرتی۔ وہاں ایک اور شخص اینڈی بھی موجود تھا جسے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں سزا بھی ہو چکی تھی جو کبھی بھی سیکس نہیں کرنا چاہتا تھا اور صرف باتیں کرتا تھا۔ اس کا ایک دوست قحبہ خانہ چلانے کے کاروبار میں آنا چاہتا تھا اور وہ اس کے بارے میں معلومات چاہتا تھا۔

تو میں نے اس چیز پر جوا کھیلنے کی ٹھانی۔ مجھے اس پر اعتماد نہیں تھا لیکن اس نے مجھے ایک جگہ کی پیشکش کی جہاں میں چھپ سکتی تھی۔ اینا ذہن میں بنائے گئے ادھورے نقشے پر انحصار کرتے ہوئے اینڈی کے پتے پر پہنچ گئی۔ وہاں اور کچھ کرنے کو نہیں تھا سوائے اس امید کہ قحبہ خانے کو چلانے والے انھیں تلاش نہ کر سکیں۔ اینا کے داؤ  نے کام کیا۔ اینڈی کو منشیات کی وجہ سے رات گئے واپس آنا تھا اور اس نے اینا کو اپنے ہاں رہنے کی اجازت دے دی۔

اینا نے پہلا کام اپنی والدہ کو فون کرنے کا کیا۔

سیکس ورکرز

اینا کی والدہ کے ساتھی نے فون اٹھایا اور معلوم ہونے پر اس بات پر زور دیا کہ وہ دوبارہ فون نہ کرے اور نہ ہی یہاں کبھی آئے کیونکہ سیکس ورکرز کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہنچانے والے قحبہ خانے چلانے والوں کی جانب سے کئی دھمکی آمیز فون آئے ہیں اور ان کی والدہ خوفزدہ ہیں۔

اس موقعے پر اینا نے پولیس سے رابطہ کرنے کا سوچا اور اس بار خوش قسمتی سے پولیس نے ان کی بات سنی۔ پولیس نے انھیں ملزمان کے نام ایک پیپر پر لکھنے کو کہا اور جب یہ نام لکھے تو معلوم ہوا کہ پولیس کو ان لوگوں کی عرصے سے تلاش تھی۔ دو برس کی تحقیقات کے بعد اینا کو پکڑنے والے گرفتار ہو گئے اور اینا کو اپنی اور اپنی والدہ کی سلامتی کی اتنی فکر تھی کہ ان کے خلاف عدالت میں کبھی جا کر گواہی نہیں دی۔

بعد میں اینا نے یونینسٹ رہنما لارڈ مورو کے سامنے بیان دیا اور انھیں اس نوعیت کی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہوئی اور 2015 میں شمالی آئرلینڈ میں انسانی ٹریفکنگ اور استحصال کے خلاف قانون پاس ہوا۔ اینا نے برطانیہ میں ڈگری کورس شروع کیا لیکن اسے ادھورا چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ فیس ادا نہیں کر سکتی تھیں اور نہ ہی فنڈنگ حاصل کر سکتی تھیں۔

اب وہ نوکری کر رہی ہیں جو ٹھیک چل رہی ہے۔ اینا کے مطابق زندگی کے کسی موڑ پر وہ دوبارہ پڑھائی کرنا چاہیں گی لیکن اس وقت کام اور صرف کام کرنا ہے اور اس پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

۔


صفحات: 1 2

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp