نواز شریف کی درخواست برائے سزا معطلی کی سماعت کرنے والا بنچ تیسری بار ٹوٹ جائے گا: عبد القیوم صدیقی
سابق وزیراعظم نوازشریف و دیگر ک سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کابنچ تشکیل دے دیا گیا تاہم صحافی عبد القیوم صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ بنچ ٹوٹ جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کے لئے روسٹرجاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف و دیگر کی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس عامرفاروق کے رخصت پرجانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیاتھااوراب یہ نوازشریف ودیگرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنیوالا تیسرابنچ ہے۔
اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ صحافی اسد ملک نے بنچ تشکیل پانے کی خبر شیئر کی تو اس پر جواب دیتے ہوئے عبد القیوم صدیقی نے کہا کہ اسد ملک صاحب بنچ تشکیل پاچکا ہے لیکن یہ ٹوٹ جائے گا وجہ آپ کو مل کر بتاﺅں گا ۔
واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے عدلیہ بحالی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ،اس وقت وہ جسٹس افتخار چوہدری کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ نواز شریف نے بھی عدلیہ بحالی تحریک میں حصہ لیا تھا اور وکلا کو متحرک کر نے کے لیے اپنا کردارادا کیا تھا ،خیال رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ معروف لیگی رہنما پیر صابر شاہ کے بھانجے بھی ہیں ۔


