شہباز شریف کی وزارت اعلی متوقع طور پر باقی نہ رہنے پہ تہمینہ درانی کا پیغام


چند دن میں پنجاب ایک عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا میری دعا ہے کہ آپ ان جیساکوئی اور لیڈرڈھونڈ لیں۔ وہ آدمی جس نے کبھی آرام نہ کیا ہو۔ کبھی چھٹی نہ لی ہو۔وہ آدمی جو صرف تین گھنٹے سوتاہے۔ ان جذبات کا اظہار پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اتوارکو اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ گوکہ انہوں نے اپنے پیغام میں میاں شہباز شریف کا نہیں لیا تاہم ظاہر ہے کہ تہمینہ درانی نے اپنے ان جذبات کا اظہار اپنے شوہر شہباز شریف کے بارے میں ہی کیا ہے جو اب پنجاب کی بجائے قومی اسمبلی کے ایوان میں وفاق کی سیاست کریں گے۔ تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوم کی خدمت کرنے کے لیے ایسا شخص زندگی میں ایک بار ہی پیداہوتاہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).