امریکا، پاکستان کے ساتھ کیوں نہیں چلنا چاہتا؟


نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد نعیم لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارے فضائی اور زمینی راستے استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5سے 6 اقدامات اٹھا چکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).