سلمان خان کے ساتھ کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی: کترینہ
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد میڈیا میں سلمان خان سے ان کی \’ملاقات\’ کی خبریں سامنے آنے لگیں جس پر کترینہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ نے رنبیر کپور سے علیحدگی کے دوران سلمان خان سے \’خفیہ ملاقات\’ کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کترینہ کو یہ بات کافی ناگوار گزری جس کے بعد انہوں نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ فلم \’سلطان\’ کے ہدایت کار علی عباس کترینہ کے بہت اچھے دوست ہیں جن کی سالگرہ پر وہ ہر سال موجود ہوتی ہیں اور چونکہ سلمان خان \’سلطان\’ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بھی مہمانوں کی فہرست میں موجود تھے تاہم اس کے علاوہ اداکارہ اور سلمان خان کے درمیان کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی۔کترینہ نے اپنے بیان میں اس قسم کی جھوٹی افواہیں نہ پھیلانے کی بھی درخواست کی.
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).