تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پرپورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرد ی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف - 10/05/2022
- مسجد نبوی میں نعرے بازی پر متعدد پاکستانی گرفتار - 29/04/2022
- خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ بتا دی - 29/04/2022
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).