عمران خان کے رشتے دار، قائد اعظم اور علامہ اقبال


 تاریخی تصویر میں قائداعظم اور اقبال کیساتھ کون؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘

Imran Khan

@ImranKhanPTI

لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

View image on Twitter

اس کے علاوہ عمران خان نے ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کے لیے جشن آزادی کے حوالے ایک پیغام لکھا کہ ’14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے “یوم آزادی” منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔

پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال یوم آزادی منائیں کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے ’یوم آزادی‘ منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).