نیلم منیر حقیقی زندگی میں اتنی خوبصورت ہیں کہ انہیں میک اپ کی ضرورت نہیں
نیلم منیر کا شمار ان پاکستانی اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہیں ان کی خوبصورتی اور دلکش انداز کے سبب ہمیشہ بہت زیادہ گلیمرس رول میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ ایسے کرداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کو اسکرین پر ہمیشہ بھاری میک اپ اور جدید لباس میں دیکھا گیا ۔
مگر گزشتہ دنوں اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئير کی جس میں انہوں نے میک اپ بالکل بھی نہیں کیا ہوا تھا ۔دھوپ کی تمازت میں ان کی صاف شفاف جلد پھولوں کی طرح دمک رہی تھی ۔ ان کے تصویر دیکھ کر ان کے مداحوں نے بے ساختہ رائے دی کہ نیلم منیر کو میک اپ کی کیا ضرورت ہے یہ تو میک اپ کے بغیر اتنی حسین ہیں۔
نیلم منیر چھوٹی اسکرین اور بڑی اسکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ماضی میں بھی ماہی وے گانے پر کار کے اندر ان کے رقص نے لوگوں کو ان کا دیوانہ بنا ڈالا تھا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد نیلم منیر نے باضابطہ طور پر وضاحت کی تھی کہ یہ ویڈیو ان کی دوستو نے ان کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کر دی تھی مگر ان سے جڑی ہر خبر پر شائقین کے اتنے فوری ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیلم منیر لوگوں میں کس قدر مقبول ہیں۔



