تحریک انصاف کے "تھپڑ فیم” عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ نے بھی تشدد اور زبر دستی جائیداد ہتھیانے کے الزامات عائد کر دیے


کراچی میں شہری پر سرعام تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی پر تشدد، جعل سازی اور زبر دستی جائیداد ہتھیانے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے سینئر افسر داؤد چوہان پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ نے رکن اسمبلی پر تشدد اورزبر دستی جائیداد ہتھیانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے الزامات عائد کئے ہیں کہ عمران علی شاہ نے زبردستی ان سے شوہر کی جانب سے ملنے والی جائیداد اور کلینک کو جعلی طلاق نامہ بنا کر ہتھیا لیا جبکہ ان پر عمران علی شاہ نے تشدد بھی کیا ۔ انہوں نے کہا مجھے اور میرے بیٹے کی زندگی خطرات لاحق ہیں۔ اس لئے میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مجھے انصاف فراہم کریں۔

Facebook Comments HS