ڈاکٹروں کی معمولی غفلت سے 125 بوتلیں خون لگنے کے بعد بھی مریضہ انتقال کر گئی

آپریشن کے دوران اہلیہ کوخون کی 125 بوتلیں لگیں،
لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے سبب آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی جس کے باعث وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں مرید کے کی 27 سالہ صدف کے ہاں 5 روزقبل آپریشن کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرآپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں ہی بھول ہوگئے اوراس غفلت نے 3 بچوں کی ماں کی جان لے لی۔
خاوند عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن ڈاکٹرقینچی پیٹ میں بھول گئے، قینچی نکالنے کے لیے ڈاکٹروں نے ایک دن میں 3 آپریشن کئے، صدف کو خون کی 125 بوتلیں لگیں اور اسی دوران اس کی موت ہوئی۔
Facebook Comments HS

