یوم آزادی پہ فحش فلموں کا تحفہ


بھارت کے یوم آزادی پر فحش فلموں کی ویب سائٹ نے ایسا تحفہ دے دیا کہ بھارتی مرد اب پورا ہفتہ گھر سے باہر نہ نکلیں گے

دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی شہریوں کے لئے مزید بڑے پیمانے پر فحش بینی کا انتظام کر دیا ہے۔

بھارت کا شمار پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ فحش مواد دیکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی شہریوں کے لئے مزید بڑے پیمانے پر فحش بینی کا انتظام کر دیا ہے۔ اس ویب سائٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بھارتی یوم آزادی کی خوشی میں ایک ہفتے کے لئے فحش فلموں کی پریمیم سروس بھارتی شہریوں کے لئے بالکل مفت کردی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فحش ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کو یہ تحفہ ان کے یوم آزادی کے موقع پر دیا گیا ہے اور یہ ویب سائٹ کا ”جے ہند“ کرنے کا اپنا انداز ہے۔ اس موقع پر ویب سائٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے صارفین کی کسی ایک ملک سے تعلق رکھنے والی سب سے بڑی تعداد کے لحاظ سے بھارت سرفہرست ہے۔

ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی شہریوں کو کی گئی شرمناک پیشکش کا نام ”جے ہند، ایک ہفتہ مفت“ رکھا گیا ہے اور ویب سائٹ کے ہوم پیج پر بھی یہ نعرہ درج کردیا گیا ہے۔ اس نعرے کے ساتھ دکھائی دینے والی فحش تصویر پر کلک کر کے بھارتی شہری مفت سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).