آپ کی زندگی کتنی طویل ہو سکتی ہے؟ دلچسپ حقائق

والدین کی لمبی عمر کے لئے ہر کوئی دعا کرتا ہے۔ اگرچہ لوگ ایسا والدین کی محبت کے سبب کرتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے ماں کی لمبی عمر کو اس کے بچوں کی صحت و تندرستی کے لئے بھی بے حد اہم قرار دے دیا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین 90 سال کی عمر کو پہنچتی ہیں ان کے بچوں میں طویل عمر پانے کا امکان تقریباً 25 فیصد زیادہ ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ ڈاکٹر الہ دین شادیاب کی سربراہی میں کی گئی اس تحقیق کے دوران 22 ہزار خواتین کی صحت اور عمر کی طوالت پر ماں باپ کی عمر کی طوالت کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا تھا۔


