کیا پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے اشارے پر شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا؟


نجی ٹی وی 24 نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، نوازشریف جارحانہ سیاست جبکہ شہبازشریف مفاہمانہ سیاست چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے شہبازشریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلے میں کسی حد تک نواز شریف کی مرضی بھی شامل ہے۔ نوازشریف قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب میں خواجہ سعد رفیق کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی ہدایت بھی تسلیم نہیں کی۔ نواز شریف کو شکوہ ہے کہ شہباز شریف پارٹی کو متحد رکھنے میں نا کام ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تلخی اتنی بڑھ چکی ہے کہ شہباز شریف ملاقات سے بھی کترا رہے ہیں۔ نواز شریف کو تین ہفتوں سے یقین دلایا جا رہا ہے کہ آنے والے کل میں ضمانت ہو جائے گی۔ شہباز شریف گزشتہ روز احتساب عدالت سے بھی بھائی کو ملے بغیر جانے لگے تھے۔ احتساب عدالت میں موجود صحافیوں کی طرف سے نشاندہی کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ گزشتہ ہفتے جیل میں ہونے والی ملاقات میں بھی تلخی کا عنصر غالب رہا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).