پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے نامزد ہونے والی عثمان بزدار کون ہیں؟


عثمان بزدار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جنوبی پنجاب کے علاقے تونسہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عثمان بزدار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جنوبی پنجاب کے علاقے تونسہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہوگا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے تونسہ سے کامیاب ہونے والے عثمان بزدار کو امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز قائد ایوان کے امیدوار نامزد ہیں۔

خیال رہے عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں، وہ بزدار قبائل کے چیف سردار بھی ہیں۔

سردارعثمان بزدارایل ایل بی اورایم اے سیاسیات ہیں اور وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ہیں، عثمان بزدار 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ وہ 2001 میں تونسہ کے تحصیل ناظم بھی رہے ہیں۔

دوسری جانب نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی نامزدگی کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے وہ غریبوں کے مسائل جانتے ہیں اور وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی، گیس نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).