شہباز شریف کو وزیر اعظم کے انتخاب میں کتنے ووٹ ملے؟


176 ووٹ لیکر عمران خان وزیراعظم منتخب، شہباز کو 96 ملے

قومی اسمبلی میں جمعہ کی شام نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ہونے والی رائے شماری کے نتیجے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو ئے۔ وزیر اعظم کے الیکشن میں عمران خان نے 176 ووٹ لیے جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا‘ فاٹا سے دو آزاد ممبران اسمبلی علی وزیر اور محسن داور نے بھی ووٹ نہیں ڈ الا۔ آصف علی زرادری ایوان میں نہیں آئے ‘اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے آغاز میں اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔

Facebook Comments HS