آئی لو یو کہنے کے فوائد


اگر بھرپور ازدواجی زندگی کا مزہ لینا ہے تو اپنے ہمسفر سے یہ ایک جملہ ضرور بولیں، سائنسدانوں نے واضح کردیا

خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ایک چیزانتہائی ضروری ہے لیکن بہت سے شادی شدہ جوڑے شاید اکثراوقات اس سے غافل ہوتے ہیں۔ کیلیفورنیا کی کیپمین یونیورسٹی(Chapman University) کے ماہرین نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ جو شادی شدہ جوڑے قربت کے دوران ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے ہیں ان کی نہ صرف جنسی صحت قابل رشک ہوتی ہے بلکہ ان کی ازدواجی زندگی بھی انتہائی خوشگوار ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلوص نیت سے اپنے جیون ساتھی کو تین الفاظ”آئی لو یو“ کہنا بہترین قربت کا باعث بنتا ہے۔“یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے طویل اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا راز جاننے کے لیے یہ تحقیق کی۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں دریافت کیا کہ ”قربت کے لمحات میں ہمسفر سے اظہار محبت کرنا دونوں کی ازدواجی خوشی میں اضافہ کرتا ہے اور یہی ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بھی ہوتا ہے۔“

برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے لیے ایک آن لائن سروے کیا اور طویل عرصے سے خوشگوار ازدواجی تعلق نبھاتے ہوئے جوڑوں سے کچھ سوالات کیے۔ ان میں سے 75فیصد مردوں اور 74فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ خاص لمحات میں اپنے شریک حیات کو ”آئی لو یو“ضرور کہتے ہیں۔ “ اس کے برعکس جو جوڑے اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن نہیں تھے ان میں سے 49فیصد مرد اور صرف44فیصد خواتین اپنے ساتھی سے اظہار محبت کرتے تھے۔اس سروے میں 39ہزار شادی شدہ جوڑوں نے ماہرین کے سوالات کے جواب دیئے۔ یہ تمام جوڑے ایسے تھے جو کم از کم تین سال سے شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے۔ان میں خواتین کی اوسط عمر 40جبکہ مردوں کی 46سال تھی۔ ماہرین نے اس سروے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ شادی شدہ مردوخواتین ازدواجی فریضے کی ادائیگی جتنا زیادہ اظہار محبت کرتے ہیں اتنی ہی ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہوتی ہے۔

Facebook Comments HS