کیا آپ حاملہ ہیں؟ زید علی کی اہلیہ سے انسٹاگرام پر سوال


’کیا آپ حاملہ ہیں؟‘ معروف کامیڈین زید علی کی بیگم سے شہری نے سوال کیا تو ایسا جواب دے دیا جو آج تک کسی خاتون نے نہ دیا ہوگا؟ جان کر آپ ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائیں گے

معروف کامیڈین زید علی نے اپنی اہلیہ یمنا کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو پاکستانیوں نے یمنا پر شدید تنقید کی۔ اس کی وجہ یمنا کی سانولی رنگت، واجبی شکل و صورت اور پست قامتی تھی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی طور زید علی کے ساتھ نہیں جچ رہی۔ پتا نہیں زید علی نے اس کے ساتھ شادی کیا سوچ کر کی ہے۔گزشتہ دنوں یمنا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تو ایک صارف نے پوچھ لیا کہ ’’کیا آپ حاملہ ہیں؟‘‘

اس صارف کو جواب دیتے ہوئے یمنا نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق یہی ایک صارف نہیں بلکہ سینکڑوں لوگ اس بحث میں لگے ہوئے تھے، کوئی کہتا تھا یمنا اس تصویر میں حاملہ لگ رہی ہے، کوئی کہتا تھا نہیں لیکن یمنا نے اس صارف کو انتہائی نرمی سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں حاملہ نہیں ہوں۔۔۔ ابھی نہیں۔ شادی کے بعد میرا کچھ وزن بڑھ گیا ہے۔‘‘

Facebook Comments HS