گن پوائنٹ پر ہوٹل کے لڑکے لڑکیوں کا جنسی عمل دیکھنے والا گرفتار؛ 148 برس قید کی سزا


دنیا کا خوفناک ترین جنسی درندہ، ہوٹلوں میں ٹھہرے لڑکے لڑکیوں کے کمرے میں گھس کر کیا شرمناک ترین کام کرواتا تھا؟ جان کر شیطان بھی کانپ جائے

جنسی جرائم تو دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسے خوفناک جنسی درندے کو 148سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے جو ہوٹلوں میں قیام پذیر لڑکے لڑکیوں کے کمرے میں گھس کر ان سے ایسا شرمناک ترین کام کرواتا تھا کہ سن کر شیطان بھی کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق رشید پوویل نامی یہ 43سالہ درندہ ہوٹلوں میں ٹھہرے لڑکے لڑکیوں کے کمروں میں گھس کر انہیں اسلحے کے زور پر باہم جنسی عمل کرنے پر مجبور کرتا اور خود بیٹھ کر دیکھتا رہتا۔ پھر وہ لڑکوں کو باندھ دیتا اور ان کے سامنے لڑکیوں کو خود جنسی درندگی کا نشانہ بناتا اور لڑکیوں کو حکم دیتا کہ وہ اس کی جنسی طاقت کی تعریف کریں اور اپنے ساتھی لڑکے کو بتائیں کہ وہ اس سے کتنا زیادہ طاقتور ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جنسی درندہ شادی شدہ اوردوبچوں کا باپ تھے۔ اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف 8ہفتوں پر محیط مقدمہ چلایا گیا اور اب عدالت نے اسے 148سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔اس کی درندگی کا شکار بننے والی ایک لڑکی کا اس کی سزا پر کہنا تھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ اب وہ کبھی دن کی روشنی نہیں دیکھ پائے گا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق یہ شخص ڈاکے بھی مارتا تھا اور ڈکیتیوں کے جرم میں پہلے بھی 14سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔ یہ امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر الزبتھ اینڈ لنڈین کا رہائشی تھا اور اسی شہر کے ہوٹلوں میں اس نے یہ انسانیت سوز جرائم کیے۔ اس کے متاثرین میں سے 4مرد اور 4خواتین سامنے آئیں جنہوں نے عدالت میں اس کے خلاف گواہی دی اور اسے انجام تک پہنچانے میں قانون کی مدد کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).