گوکھرو کے مردانہ جنسی صحت پہ حیران کن اثرات

کہاوت ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے لیکن اگر علاج ہی غذائیت کے ذریعے ممکن ہو جائے تو؟ اب ایک ڈاکٹر نے مردانہ صحت کے لیے ایک ایسا ہی غذائی علاج بتا دیا ہے جس کے ذریعے آپ مہنگی ادویات کے خرچ سے بچ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر مائیکل موسلے نے بتایا ہے کہ جو مرد جنسی کمزور کا شکار ہیں سب سے پہلے اپنے وزن کی طرف توجہ دیں۔ اگر ان کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں، ورزش شروع کریں اور پانی خوراک میں تبدیلی لائیں۔
ڈاکٹر مائیکل کا کہنا تھا کہ ’’مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کو چاہیے کہ وہ پھلوں، سبزیوں، تیل والی مچھلی اور خشک میوہ جات کو اپنی خوراک کا لازمی اور بڑا حصہ بنانا چاہیے۔یہ خوراک خواتین کی جنسی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔ اس کے ساتھ اگر خواتین آئرن کے سپلیمنٹس لینا شروع کر دیں تو فائدہ دوگنا ہو جائے گا۔میرے خیال میں tribulus terrestris نامی پودے سے بننے والا سپلیمنٹ مردوخواتین کی جنسی صحت کے لیے سب سے بہترین ہے کیونکہ یہ واحد سپلیمنٹ ہے جس کی باقاعدہ تحقیق کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔ Tribulus Terrestris ایسا پودا ہے جسے صدیوں سے جنسی کمزوری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس پودے کو اردو میں گوکھرو کہتے ہیں۔


