صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوا ر سامنے لایا جائے گا: رانا ثناءاللہ


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوارسامنے لایا جائے گا، اگر اپوزیشن اتحاد کر  لے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے ہونے والے اجلاس میں سب سے اہم معاملہ صدارتی انتخاب رہا، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں ایک امیدوار ہی سامنے لایا جائے، صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحاد کا متفقہ امیدوارسامنے لایا جائے گا، اگر اپوزیشن اتحاد کر لے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جا سکتی  ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا عیدالاضحیٰ کے ایک روز بعد اسلام آباد یا مری میں اجلاس ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).