نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن احسان فراموش ہیں: عظمیٰ بخاری


 

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی جانب سے ن لیگ کی بجائے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ ڈالنے پر احسان فراموش قرار دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ شاید ہم ہی میں کوئی کمی ہوگی اسی وجہ سے جتنے مرضی احسان کرلیں اس کا صلہ احسان فراموشی ہی کی صورت میں ہمیں ملتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جگنو محسن ہمارے پینل کے ساتھ منتخب ہوئی تھیں اور ہمارے امیدوار کے ساتھ ان کے پوسٹر چھپتے تھے اور باقاعدہ جب حمزہ شہباز اوکاڑہ میں جلسہ کرنے گئے تھے تو جگنو محسن ان کی گاڑی میں بھی موجود تھیں اور جلسہ بھی کیا گیا تھا لیکن ان کی مرضی ہے۔ میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہوئے انہیں سوچنا چاہیے تھا۔

Facebook Comments HS