نواز شریف اور مریم نواز سے آج کسی کی ملاقات نہیں ہو سکی


سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز سے گزشتہ رات خصوصی اجازت کے بعد شہبازشریف اور اہل خانہ نے ملاقات کی تھی تاہم آج جمعرات کو کوئی بھی شخص نوازشریف سے ملاقات نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آج ملاقات نہیں ہو سکتی۔ نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات جمعہ کو ہو سکے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور دیگر ملاقاتیوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ ملاقات کا وقت کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر 1 بجے تک ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شریف خاندان نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں ملاقات کی خصوصی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ شریف فیملی کواجازت سے متعلق دوپہر میں آگاہ کیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، خاندان کے دیگر لوگ اور سٹاف بھی شامل تھے۔

 

 

 

Facebook Comments HS