بلغاریہ کی چوبیس سالہ ماڈل نے مصنوعی نسوانی حسن کا مقابلہ جیت لیا


خواتین کے مقابلہ حسن میں اب کوئی تعجب والی بات نہیں رہی۔ تاہم بلغاریہ میں ایک عجیب و غریب مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مصنوعی نسوانی حسن کا مقابلہ تھا جس میں وہ خواتین شریک ہوئیں جنہوں نے پلاسٹک سرجری سے اپنے نسوانی حسن کو دوبالا کر رکھا ہے۔ چوبیس سالہ ماڈل کرسٹین کامینووا نے یہ مقابلہ جیت کر پہلی ”مس سلیکون سٹار“ کا اعزاز جیت لیا ہے۔

کرسٹین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نسوانی حسن میں اضافے کے لئے قرض لے کر پلاسٹک سرجری کروائی تھی لیکن یہ اعزاز جیت کر اُنہیں محسوس ہو رہا ہے کہ قرض بالآخر کام آ گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سال سے یہ ان کا خواب تھا کہ پلاسٹک سرجری سے اپنے نسوانی حسن میں اضافہ کروائیں لیکن وہ یہ نہیں سوچ رہی تھیں کہ یہ تبدیلی ان کے لئے ایک بڑے اعزاز کا سبب بھی بن جائے گی۔ مقابلہ حسن جیتنے کے بعد کرسٹین خاصی مشہور ہوگئی ہیں اور ایک دن کے دوران ہی ان کے انسٹاگرام پر 20 ہزار سے زائد فالورز آگئے ہیں جبکہ یہ تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔

Facebook Comments HS