مودی کی طرف سے آنے والے خط میں عمران خان کے نام کیا پیغام تھا؟


مودی نے عمران خان کو خط میں کیا لکھا؟

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھیجا جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ اچھے، مضبوط اور معنی خیز تعلقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے 18 اگست کو عمران خان کے لیے خط تحریر کیا تھا ،جس دن ان کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی تھی۔ مودی نےخط میں لکھا ہے کہ دونوں خطوں میں امن کی اشد ضرورت ہے ا س کے علاوہ انہوں نےدہشت گردی جیسے بنیادی مسئلے پر بھی حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

مودی نے عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد کیے گئے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ اگر بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھے گا تو ہم دو قدم اس کی طرف بڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی نے خط میں ایک بار پھر اس بات کو دہراتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر انہوں نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نےدونوں ملکوں میں امن لانے کے لیے اپنے اظہارات کا خیال کیا، بھارت میں سلامتی اور خوشحالی کے حوالے سے بات چیت کی اوراس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی سے پاک کردیں گے اور آخر میں کہا کہ وہ اپنی توجہ ترقی پر مرکوز رکھیں گے۔

مودی نے عمران خان کو خط میں کیا لکھا؟

گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مودی نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا خط بھیجا جس میں مذاکرات کا عندیہ دیا گیا ہے جبکہ ترجمان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کا نہیں کہا لیکن اسی سے ملتے جلتے کچھ جملے ان کی جانب سے کہے گئے تھے۔

مودی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مودی نےعمران خان کو مل کر دونوں ممالک سے غربت مٹانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔

انہوں نےخیال ظاہر کیا جا رہا ہے پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کمی آئے گی اور دونوں ممالک کی طرف سے امن کے لیے مذکرات بھی کیے جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں کیونکہ دنوں ملک ہی ایٹمی قوت ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اگست کو بھارتی ہائی کمشنر اجے بیساریا نے عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سائن کیا گیا ایک بیٹ تحفے میں دیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں میں اہم مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ عمران خان کے ساتھی پارٹی رہنمائوں نے بتایا کہ عمران خان نے دوران ملاقات کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو بھی اٹھایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).