زعیم قادری نے اہلیہ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا


پاکستان مسلم لیگ ن کےسابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ دو روزمیں کر دیا جائے گا۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

Facebook Comments HS