مسجد الحرام میں خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ


عراقی حاجی نے حفاظتی باڑ کو بھی پھلانگ کر چھلانگ لگا دی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

عراقی حاجی نے حفاظتی باڑ کو بھی پھلانگ کر چھلانگ لگا دی۔

 مسجد الحرام میں خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ایک حاجی نے جمعہ کی رات مسجد الحرام کی چھت سے نیچے صحن میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم حاجی خون زیادہ بہنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ ہلاک شخص کا تعلق عراق سے تھا، تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام میں پہلے بھی خودکشی کے واقعات ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے چھت پر حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے تاہم عراقی حاجی نے حفاظتی باڑ کو بھی پھلانگ کر چھلانگ لگا دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).